گدگ 30؍دسمبر (ایس او نیوز) اپنے دوست کی شادی میں شرکت کے لئے دھارواڑ سے گدگ کی طرف نکلے ہوئے 6دوست اس وقت موت کا شکار ہوگئے جب سوماپورا گاؤں کے قریب رات 3بجے ایک دوسری کار بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائڈر سے ٹکراکر پلٹیاں کھاتے ہوئے ان کی کار سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تمام دوست موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
مہلوکین کی شناخت آنندا بیٹا گیری(28سال)، ارونا بیٹا گیری(26سال)، سدھو(26سال)، منوج کمار (27سال)،چنّو (26سال) اور امرتھ (27سال) کے طو رپر کی گئی ہے۔کار کے اندر سے کچلی ہوئی لاشوں کو باہر نکالنے میں پولیس کو بڑی مشقت کرنی پڑی۔ دوسری کار جو کہ حادثے کا سبب بنی تھی ا س میں موجودچارا فراد زخمی ہوگئے ہیں جن کے نام منجو ناتھ، ویرپکشیّا، وجئے کمار اور وشواناتھ بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو ہبلی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔